سندھ کی 3 بڑی جیلوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

Pakistan Army

Pakistan Army

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج نے سندھ کی 3 بڑی جیلوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی جہاں سزائے موت کے منتظر قیدیوں سمیت خطرناک دہشتگرد قید ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹرل جیل کراچی، حیدرآباد اور سکھر پر فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جب کہ فوجی دستوں نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور تینوں جیلوں کے اطراف سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی تینوں بڑی جیلوں میں سزائے موت کے 26 قیدی موجود ہیں تاہم دہشتگردی کے خدشے کے پش نظر تینوں جیلوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوی طور پر 1135 پر دیں اور اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فوجی ہیڈکوارٹر، سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے جس کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے کسی بھی جیل پر کارروائی کرنے کا خدشہ ہے۔