چین میں سائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا کر بھی محفوظ رہا

China

China

ننگبو (جیوڈیسک) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، چین میں ٹرک سائیکل سوار کو گھسیٹتا لے گیا ، خوش قسمتی سے نوجوان کو خراش تک نہ آئی۔

چین کے شہر ننگبو میں سائیکل سوار نوجوان اپنی منزل کی جانب گامزن تھا کہ چودہ پہیوں والے ٹرک نے موڑ کاٹتے ہوئے سائیکل سوار کو روند ڈالا۔

ٹرک گزرنے پر دیکھنے والے حیران رہ گئے جب سائیکل سوار کپڑے جھاڑتے ہوئے اٹھ بیٹھا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کو معمولی خراشیں آئی ہیں ۔