کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

Karachi Electricity Breakdown

Karachi Electricity Breakdown

کراچی (جیو ڈسک) کے الیکٹرک کے سسٹم میں فنی خرابی ہونے کے باعث شہر کا 80 فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابی کے باعث شہر کا بڑا حصہ گزشتہ رات سے ہی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، بجلی کا بریک ڈاؤن ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث ہوا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شہر کے 3 بڑے اسپتالوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے مریضوں کو طبی سہولیات ہے۔

کراچی کے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ان میں گارڈن، لسبیلہ، کھارادر، لی مارکیٹ، لانڈھی کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، لیاری، رنچھور لائن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، بہادر آباد، طارق روڈ اور گرومندر شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فنی خرابی نمی کے باعث پیش آئی جسے دور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں تاہم فنی خرابی دور کرنے کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔