دہشت گرد نہ ہی پاکستانی ہیں اور نہ ہی مسلمان: سیکریٹری جنرل او آئی سی

Alyad Amin

Alyad Amin

پشاور (جیو ڈسک) او آئی سی کے سیکریٹری جنرل الیاد امین مدنی پشاور پہنچے اور سی ایم ایچ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔

الیاد امین نے گورنرخیبر پختونخوا سردار مہتاب اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور سانحہ پشاور پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا سانحہ پشاور انسانیت سوز اقدام ہے۔

دہشت گرد کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ گورنرخیبرپختوں خوا نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے بھائی چارے کا اظہارح وصلہ افزا ہے۔