اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) کے بانی چیرمین ناہید حسین نے سانحہ پشاور پر نہایت دکھ افسوس اور تشویش کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی(خصوصی رپورٹ) اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی چیرمین ناہید حسین نے سانحہ پشاور پر نہایت دکھ افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور آرمی پبلک اسکول پر ہونے والی دہشتگردی نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیااور بلکہ پوری دنیا میں اس خونی واقعہ کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اب تک جو دہشتگردی کی وارداتیں ہوئی ہیں یہ ان میں سب سے بڑی اور ہولناک تھی اس سانحہ کا سب سے اہم اور دل ہلادینے والا پہلو یہ ہے کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد معصوم اور ننے بچوں کی تھی ۔اس خونی سانحہ پر ملک وقوم کا ہر فرد اشکبار اور تشویش میں مبتلا ہے اور یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ آخر دہشتگر د اتنے اطمنان و آرام سے جہاں ان کا جی جاہتا ہے گھس جاتے ہیں اور مذموم اور گھنائونی واردات کرگزرتے ہیں۔

ناہید حسین نے کہا آج ملک بھر میں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ موجودہ حکمراں ملک کے اندرونی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی بجائے میٹرو بس سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر میں دلچسپی رکھے ہوئے ہیں انہوں نے اربوں روپے کی منصوبے شروع کیئے ہوئے ہیں جبکہ نا تو پولیس اس قابل بنانے پر غور کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف کھڑی ہوسکے اور نہ ہی حکمراں ملک گیر کی سطح پر کوئی ایسا حفاظتی پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جس سے اندرونی طور پر دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا اس واقعہ کی ذمہ داری ٹی، ٹی، پی نے ضرور قبول کی ہے مگر اس کے پیچھے بھارت اور افغانستا ن کا مکرہ چہرہ دیکھا جاسکتا ہے بلکل اسی طرح 14 آگست کے بعد عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے احتجاج و دھرنوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ ہوتی رہی

جس میں سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر خواتین وبچے شہید ہوئے جبکہ ہمارے کئی فوجی بھی شہید ہوئے ، حیران کن بات یہ ہے کہ یہ خلاف ورزی اس وقت کی جاتی رہی جب ہماری جمہوری حکومت احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے سخت مشکلات میں گھری ہوئی تھی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ احتجاج اور دھرنے کی کامیابی سے دو چار ہوتے رہے دوسری طرف حکومت حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف کے مسلسل احتجاج اور دھرنوں سے خائف ہوکر دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرچکی تھی اس کے علاوہ بجلی کے نرخوں کو بڑنے نہیں دیا انہوں نے کہا لاہور کے آخری پہیہ جام کے بعد بدقسمتی سے سانحہ پشاور رونما ہوگیا جو بھارت کی وجہ سے ہوا اور اگر یہ سانحہ بھارت ہوا ہوتا تو بھارت کا میڈیا اور بھارت کی حکومت ہم پر چڑھائی کرچکے ہوتے لیکن ہماری حکومت بھارت کی تجارتی محبت میں اتنی گرفتار ہوئی ہے

وہ اپنے لبوں کو سئیے بیھٹی ہے کیا ہم اتنے ہی بے بس ہوچکے ہیں ؟؟انہوں نے کہا اس واقعہ پر نہ صرف مادرِوطن میں بلکہ دنیا کے ترقی پذیر ملکوں میں صف ماتم بچھ گئی جہاں ہمارا قیمتی مستقبل دہشتگردوں کی نظر ہوگیا وہاں اس واقعہ سے حکومت پر سے دھرنے والوں کا اثر بھی ختم ہوگیا کیونکہ ملک و قوم کے نزدیک اس واقعہ کی بہت بڑی اہمیت تھی جسے نظر انداز کرنا انسانیت سے گری ہوئی حرکت تھی، لہٰذا تحریک انصاف نے ملک و قوم کے بہتر مفاد میں اپنا دھرنا ختم کردیا ۔ ناہید حسین نے آخر میں کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائیں ملک بھر میں ان دہشتگردوں کے خلاف دھرنے اور ریلیاں نکالی جائیں تاکہ حکمراں ملک اور قوم کی حفاظت کیلئے سنجیدگی اختیار کرسکیںکیونکہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے چند خاندانوں کے نہیں بلکہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کے بچے ہیں۔