لاہور میں شدید دھند، موٹر وے اور ایئرپورٹ بند

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے جبکہ لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے کو بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے

جو گاڑیاں موٹر وے پر موجود ہیں انہیں قافلوں کی شکل میں لایا جارہا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں، اسپیڈ کم اوراگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ ادھر دھند نے لاہورائرپورٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائرپورٹ پر ملکی اور غیر ملکی فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔