کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت پنجاب ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتہ سے ایم کیو ایم پنجاب کے صدر اور رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق، ایم کیو ایم خیبرپختونخوا اور فاٹا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف اور پنجاب کے دیگرسینئر رہنمائوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا لیکن وعدوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جاریا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اگر پنجاب میں ایم کیو ایم کے کسی کارکن یارہنما کو نقصان پہنچا تو پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔