پی سی بی نے شاہد آفریدی سمیت 4 کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے پرشاہد آفریدی سمیت 4 کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔

پی سی بی نے بغیراجازت اشتہار میں کام کرنے پر بوم بوم آفریدی، وہاب ریاض، محمد عرفان اور فواد عالم کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جب کہ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے وضاحت مانگی ہے کہ انہوں نے اجازت کے بغیر اشتہار میں کام کیوں کیا۔

واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو کسی بھی اشتہار میں کام کرنے سے قبل کرکٹ بورڈ سے این او سی لینا ہوتا ہے تاہم چاروں کھلاڑیوں نے این او سی لئے بغیر اشتہار میں کام کیا۔