راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں پرانا قلعہ بازار میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ کے نتیجے میں عمارت کی دوسری اور تیسری منز لیں مکمل طور پر جل گئیں۔ راولپنڈی کے پرانا قلعہ روڈ پر کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے علاوہ ریسکیو اداروں کی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا
آگ لگنے کے نتیجے میں عمارت کی دوسری اور تیسری منزلیں مکمل طور پر جل گئیں، ریسکیو حکام نے گودام کے پچھلے حصے میں موجود رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر آگ سرکٹ شارٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔