اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ اور گردونواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران ایئرپورٹ کے داخلی و خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں رات گئے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور گرد و نواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 افرد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔