پیرمحل کی خبریں 23/12/2014

Ch Amin Ullah PMLN Pir Mahal

Ch Amin Ullah PMLN Pir Mahal

چوہدری امان اللہ ادائیگی عمرہ کے لئے حرمین شریفین روانہ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) چوہدری امان اللہ ادائیگی عمرہ کے لئے حرمین شریفین روانہ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل کے سینئر رہنماچوہدری امان اللہ عمرہ کی سعادر کے لئے حرمین شریفین سعودی عرب روانہ ہو گئے ،جہاں وہ روضہ رسول پرحاضری دیں گے اورمقدس مقامات کی زیاراتیں بھی کریں گے۔دوست احباب کی کثیرتعدادنے ان کوالوداع کیا چوہدر ی امان اللہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد یکم جنوری 2015کو واپس پیرمحل پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ پشاور دلخراش واقعہ ہے ،معصو م بچوںاوراساتذہ کی شہادت نے ظا لم دہشت گردوںکے چہرے سے نقاب
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) سانحہ پشاور دلخراش واقعہ ہے ،معصو م بچوںاوراساتذہ کی شہادت نے ظا لم دہشت گردوںکے چہرے سے نقاب اتاردیا ان خیالات کااظہار سیاسی رہنما مہر عمر اللہ سیلم پوری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ۔آرمی پبلک سکول پشاورمیںمعصوم بچوںاورعلم کی دولت تقسیم کرنے والے اساتذہ کرام کی شہادت نے ہرروشن ضمیرانسان کواشکبارکردیا ہے۔سفاک دہشت گردوںکاچن چن کرقلع قمع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جنگیںہمیشہ قوم کے ساتھ مل کرلڑی جاتی ہیںانشاء اللہ چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میںپاک فوج ملک سے جلددہشت گردی کاخاتمہ کرے گی اورا فواج پاکستان نے دہشت گردوںکی قمرتوڑدی ہے اوردہشت گردوںنے بوکھلاکرپشاورمیںآرمی سکول کے معصوم بچوںکاناحق خون بہاکرظلم کی انتہاکردی ہے انہوں نے کہاکہ ہرقوم پرکڑاوقت آتا ہے لیکن زندہ قومیں اپنے اتحاداوریگا نگت کی بدولت طوفانوںکا منہ موڑدیتی ہیں۔سانحہ پشاور کی الفاظ میںمذمت ہرگزکا فی نہیںبلکہ آزما ئش کی اس گھڑی میںتمام فروعی اختلاف بھلا کرسفا ک دہشت گرد وںکوصفحہ ہستی سے مٹا نا ہوگا۔
…………………………………..
………………………………..
سوئی گیس غا ئب،چولہے ٹھنڈے اورخواتین کوکھا نا بنا نے میںشدیددشواری
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) سوئی گیس غا ئب،چولہے ٹھنڈے اورخواتین کوکھا نا بنا نے میںشدیددشواری ،بازار میںتندوروںپرروٹی کے حصول کی خاطر لمبی لائنیں،متبادل ایندھن مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ۔ پریشان حال شہریوںکاشدیداحتجاج ،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ گیس آنے کی صورت میں پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ اس سے کھانا پکانا مشکل ہوتا ہے محکمہ سوئی گیس نے بھی عوام الناس پرگیس کی بندش کے ذریعے دست ستم درازکردیا ہے۔جس کی وجہ سے گھریلوخواتین اورکم آمدنی والے شہری اضطراب کاشکا ر ہیں۔گھروںمیں سالن روٹی تیار نہ ہو نے کی وجہ سے ہوٹلوںاورتندوروںپرمہنگا کھا نا خریدنے والے شہریوںکی لمبی قطا ریںسراپا احتجاج ہیں۔ صبح ناشتہ کے وقت اور شام کو کھانا پکانے کے وقت گیس بالکل بند ہوجاتی ہے جبکہ متبادل ایندھن مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے۔ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ایل پی جی گیس کی قیمت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ شہریوں نے عوامی، سماجی حلقوں سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
…………………………………..
………………………………..

پشاور میں معصوم بچوں کے بے رحمانہ قتل کو جہاد یا امریکہ کے خلاف جنگ قرار نہیں دیا جاسکتا
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) پشاور میں معصوم بچوں کے بے رحمانہ قتل کو جہاد یا امریکہ کے خلاف جنگ قرار نہیں دیا جاسکتا، دہشت گردوں نے درندگی اور سفاکی کی تمام حدود پار کرلیں،مذہبی اختلافات کسی بھی قسم کی قتل و غارت کا جواز نہیں بن سکتے ،نواز شریف کی حکومت معصوموں کے خون کا حساب لے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ( ن) کے رہنما وسابق چیئرمین کونسل نمبر69
چوہدری ارشد رشید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گردی کے اس المناک واقعہ پر پوری دنیا غم اور صدمے سے دورچار ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ کوئی بھی انسان دہشت گردوں کے اس وحشیانہ عمل کو جائز قرار نہیں دے سکتا ، انہوں نے کہا کہ میاںنواز شریف آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں اور وہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلا کر یہاں امن قائم کریں گے۔انہوں نے پا ک فوج کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب آپریشن ملکی بقاء وسلا متی کا ضامن ہے یہ آخری دہشت گردی کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔
…………………………………..
………………………………..
ضلعی آفس نادرا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) ضلعی آفس نادرا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار تحصیلوںکے سینکڑوں رہائشی کو دوردراز کا سفر طے کرکے فیصل آباد میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے جانا پڑتا ہے جس میں مردخواتین کو تکلیف دہ مشکلات سمیت سینکڑو ں میل کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے جس سے دفتر کا وقت ختم ہوجاتاہے اگر علی الصبح پہنچ جائے سارا دن لمبی لائنوں میں لگ کر ناکام واپس لوٹنا پڑتا ہے باربار کے چکرلگاتے ہوئے مجبورہوکر ایجنٹوںسے رابطہ کرنا پڑتاہے جوکہ دونوں ہاتھوں سے سائلین کی کھالیں ادھیڑ تے ہے سماجی فلاحی تنظیموںنے مجازا تھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضلعی آفس نادرا میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ سائلین تکلیف دہ سفرا ور ذلت رسوائی سے بچ سکیں