آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں گلشن سوکر نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے باہمی اشتراک سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں گلشن سوکر فٹ بال کلب نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کلمت ویلفیئر سینٹر کو 3-0کے مارجن سے آئوٹ کلاس کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ مستحکم کرلی کھیل کے ابتداء ہی میں گلشن سوکر کی جانب سے مہتاب نے اپنی انفرادی کوسس سے دو خوبصورت گول کرکے شائقین سے بھر پور داد وصول کی۔

جبکہ اسد اللہ نے ایک مزید گول کرکے مقابلہ 3-0کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا کوشش کے باوجود کلمت ویلفیئر سینٹر کے کھلاڑی گلشن سوکر کی دفاعی لائن عبور کرکے گول اسکور کرنے میں ناکام رہے پورے میچ میں گلشن سوکر کے کھلاڑی چھائے رہے اور مخالف ٹیم کو اپنے اوپر ہاوی نہیں ہونے دیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض اسد محمود ،طاہر قادری اور جمیل ناز نے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔