جامعہ کشمیر کے شعبہ قانون کے زیر اہتمام 5 روزہ اسلامی قانون آگاھی سیمنار کا انعقاد

مظفرآباد (پریس ریلیز) جامعہ کشمیر کے شعبہ قانو ن کے زیر اہتمام 5 روزہ اسلامی قانون آگاھی سیمنار کا انعقاد۔ سیمنار میں وکلاء اور طلباء کی بڑی تعداد شریک۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹرسید دلنواز احمد گردیزی نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں مرتب شدہ قانون کے نفاذمیں ہی ہمارے معاشرے میں حصول انصاف اور جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکتی ہے۔

موجودہ عدالتی نظام اورقانون فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں ناکام
ہوچکا ہے۔اسلامی قانون قرآن و سنت پر مبنی ہونے کی بناپر غلطیوں اور کوتاہیوں سے پاک ہے جبکہ انسانوں کے بنائے ہوئے قانون میں بار بار تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مغربی اقوام کہ کہنے پر قانون میں تبدیلیاں کرنے کے بجائے قرآن اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں قانون مرتب کرتے ہوئے نافذ کرنا ہو گا۔

اسلام میں قصاص اور دیت کا نظام موجود ہے۔ جس کو اپنی اصل شکل میں رائج نہ کرنے کی وجہ سے ہی ہمارے معاشرے میں بدامنی،قتل و غارت اور شرپسندی عام ہے۔اسلامی قانون کے نفاذسے ہی ایک فلاحی ریاست کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔

وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی نے مزید کہا کہ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اسلامی قانون آگاھی مہم کا آغاز خوش آئند ہے۔جامعہ کشمیر اسلامک یونیورسٹی کے ساتھ مزیدریسرچ اور ورکنگ ریلیشن قا ئم کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل حسن ،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کہا کہ انسانی قانون میں ترمیم اور تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن اسلامی قانون میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔اس سیمنار کے توسط سے اسلامی قانون کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Seminars

Seminars