کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن قائد آباد خلد آباد کے صدر عبدالحمید قریشی نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے سبدھ ہائی کورٹ کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ قائد آباد کی شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور تجارتی مراکز کے اطراف قائم تجاوزات کی کی سرپرستی ڈپٹی کمشنر ملیر کا ماتحت عملہ اور علاقہ پولیس و ٹریفک پولیس کررہی ہے جب بھی انسداد تجاوزات کا عملہ قائد آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے عملی اقدام اُٹھاتا ہے تو ڈپٹی کمشنر ملیر کا ماتحت عملہ اور علاقہ پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل ہی پتھارے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو آگاہ کرتے دیتے ہیں جس کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ صرف ناکام ہو جاتا ہے۔
بلکہ انسداد تجاوزات کے عملے کے جانے کے بعد متعلقہ سرپرستوں کی زیر سرپرستی دوبارہ تجاوزات کا قیام عمل میں آجاتا ہے گزشتہ روز بھی اسی عمل کو دہرایا گیا اور آپریشن سے قبل تجاوزات ہٹا ئے گئے اور دوبارہ قائم کر دیا گیا انجمن تاجران قائد آباد کے صدر عبدالحمید قریشی نے کہاکہ قائد آباد اور گرد نواح میں تجاوزات مافیا نے بے ہنگم تجاوزات قائم کرکے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر کررکھا ہے عبدالحمید قریشی نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے اپیل کی ہے کہ قائد آباد کی شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں اور مستقل بنیاد پر تجاوزات کا خاتمہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق یقینی بنا کر عوام کو اذیت سے نجات دلا ئیں اور تجاوزات کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔