گجرات کی خبریں 23/12/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما امیدوار برائے وائس چیر مین راجہ اعجاز احمد راجپوت سرامکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دہشت گردی کے لئے جو سٹینڈ لیا ہے وہ محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے ن لیگ کو اقتدار کی پرواہ ہے ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بے گناہ بچے ہمارے اس حوالے سے محسن ہیں کہ انکے پاکیزہ خون نے قوم کو اس قد متحد کر دیا کہ اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف سٹینڈ لیا ہے وہ محفوظ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فرد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے پاکستان اور اسکا مستقبل محفوظ اور شاندار ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (علی بھٹی سے )گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوںمیں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ جاری خواتین اور بچے بھوکے رہنے پر مجبور ہوٹلوں پر روٹی اور سالن خریدنے کے لئے لوگوں کا بے پناہ رش موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گھریلو گیس کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے صبح 5بجے سے رات 11بجے تک گجرات کے زیادہ تر رہائشی علاقوں میں گھریلو گیس بند رہتی ہے جس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہوٹلوں سے روٹی اور سالن خریدنے پر مجبور ہیں اور ہوٹلوں پر بہت ذیادہ رش دیکھنے میں آیا ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالکان نے بھی گنگا میں ہاتھ دھونہ شروع کر دیئے ہیں اور روٹی سالن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (سٹاف رپوٹر ) گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ایجنسیوں گیس ریفلینگ اور کھلے پٹرول کی فروخت سر عام جاری اور مقررہ ریٹ سے ذیادہ قیمتی وصول کی جا رہی ہیں گیس 180سے 200روپے فی کلو پیٹرول 95سے 100روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفینس کے عملہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے دکاندار کسی بھی احتیاتی تدبیر کے بغیر ری فلنگ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں جو کہ کسی بھی وقت بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے حفاظتی انتظامات کی عدم سہولت اور غیر تجربہ کار افراد بھرے سلنڈر سے دیگر چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کرتے ہیں جبکہ دکانوں پر لوگوں کا رش ہوتا ہے کہ ملک بھر میںگیس سلنڈروں کی اس ریفلینگ کو سرکاری طور پر ممنوع قرار دئیے جانے کے باوجود یہ کام گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں مین دھڑے کے ساتھ جاری ہے یہ کام گجرات شہر سمیت گردونواح میں انتہائی دھڑے سے جاری ہے عوامی ،سماجی حلقوں کا کہنا ہے اگر کوئی حادثہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سول ڈیفینس اور انتظامیہ پر ہو گئی یاد رہے کہ محکمہ سول ڈیفینس کا عملہ صرف تنخواہ لینے پر ہی اتفاق کرتا ہے عوامی سماجی حلقوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جگہ جگہ غیر قانونی ایجنسیوں گیس ریفلینگ اور کھلے پٹرول کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور ان کو آبادی سے دور منتقل کیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچایا جا سکے ۔