فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں، نرما

Nirma

Nirma

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں مگر وہی کروں گی جو دل چاہے گا۔

اداکارہ نرما نے کہا کہ میں شوبز کی دنیا سے الگ نہیں ہوئی مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے آج کل فلموں میں کام نہیں کر رہی اور یہ کہنا کہ میں انڈسٹری سے کٹ ہو چکی ہوں صرف ایک پراپیگنڈا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اب بھی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہیں مگر میں وہی کرتی ہوں جو میرا دل چاہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خلاف ہمیشہ پراپیگنڈا کیا گیا مگر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔