وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس، دہشتگردی کیخلاف ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور ایکشن پلان پر فوری اور موثر علمدرآمد کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے۔ ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے نظریے اور نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں گے۔ اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں بھی ملکی سلامتی کے امور اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے قومی قیادت کا اہم اجلاس بدھ کے روز طلب کیا ہے جس میں دہشتگردی کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دی جائے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔