لاہور: شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) جین مندر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت عتیق کے نام سے ہوئی ہے۔ لٹن روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹرک نے ناظم نامی شخص کو کچل دیا۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔