کرسمس کی چھٹیاں منانے کی خواہش لئے لاکھوں امریکی ہوائی اڈوں پر پہنچ گئے

Airport

Airport

نیو یارک (جیوڈیسک) شدید سردی میں لاکھوں امریکی ہوائی اڈوں پر پروازوں کے انتظار میں خوار ہو رہے ہیں۔

امریکی مواصلات کی ایسوسی ایشن کے مطابق اس برس کرسمس کی چھٹیوں میں ستاون لاکھ لوگ ہوائی سفر کریں گے۔

جبکہ دس کروڑ سے زائد لوگ اسی یا اس سے زیادہ کلومیٹر فاصلہ طے کریں گے۔ ادھر دھند، برفباری اور بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔