پولیس ڈاکٹروں کے تحفظ کیلیے موثر اقدامات کرے، آئی جی سندھ

Ghulam Haider

Ghulam Haider

کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے احتجاج کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے فوری اجلاس کرکے ڈاکٹروں کو بھتہ مافیا، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کے سلسلے میں موثر حکمت عملی بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ایم اے کے نمائندوں سے مشاورت اور ان کی تجاویز کی روشنی میں سرکاری اور نجی اسپتالوں اور نجی کلینک میں مصروف ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لیے زونل سطح پر سفارشات تیار کرکے عمل کیا جائے۔

انھوں نے ڈاکٹروں کی سیکیورٹی اور اس ضمن میں ان کی شکایات پر نہ صرف فوری پولیس کارروائی بلکہ ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔