بہاول نگر میں ٹریفک حادثہ، 1جاں بحق 8افراد زخمی

Bahawalnagar

Bahawalnagar

بہاول نگر (جیوڈیسک) بہاول نگر میں شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بہاول نگر میں عارف والا روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ حد نگاہ صرف 5 میٹر تک رہ گیا ہے۔

دھند کی وجہ سے 2 مسافر ویگنیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ٹریکٹر ٹرالی کا مزدور جاں بحق اور 8 مسافر زخمی ہو گئے۔