حکومت کسان دشمن پالیسیوں کو ترک کرے :منظور وٹو کی زیر صدارت اجلاس

Mian Manzoor Ahmed Watto

Mian Manzoor Ahmed Watto

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کسان اتحاد، دوسری کسان نمائندہ جماعتوں کے ممبران اور مقامی کاشتکاروں نے حجرہ شاہ مقیم میں میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایک قرارداد پاس کی جسمیں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسان دشمن پالیسیوں کو ترک کر ے۔

اس سے قبل میاں منظور احمد وٹو نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آلو کی برآمد پر 25 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی فی الفور ختم کر دے۔