لاہور (جیوڈیسک) عوامی رکشہ یونین نے پریس کلب کے باہر گیس کی بندش اور ایل پی جی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک دو گھنٹے تک جام رہی۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او شہر میں اشیا خورو نوش اور ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اگر ڈی سی او نے ایل پی جی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے کردار ادا نہ کیا تو 26 دسمبر کوڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔