ملک بھر کی سینٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ بنانے کا فیصلہ

Hanging

Hanging

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے دہشت گردوں کو سنائی جانے والی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کے لئے ملک بھر کی سینٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیل قوانین کے تحت اس وقت صرف ڈسٹرکٹ جیل ہی میں سزائے موت پر عملد رآمد کرایا جاتا ہے لیکن موجودہ حالات میں دہشتگردوں کی سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقلی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھیوں کے حملوں کے پیش نظر سنٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے ٹھیکیداروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔