رجسٹریشن نہ کرانیوالے بلڈ بینکوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Khawaja Salman Rafique

Khawaja Salman Rafique

لاہور (جیوڈیسک) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے پاس رجسٹریشن کے لئے درخواست جمع نہ کرانے والے بلڈ بینکوں کے خلاف یکم جنوری سے کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، ڈی سی اوکیپٹن (ر) محمد عثمان، جرمنی کی این جی او کے نمائندے پال کوہرٹ، ڈاکٹر جعفر سلیم، ڈاکٹر ذوالفقار، اظہر سلیمی اور محکمہ پولیس کے افسروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر جعفر سلیم نے بی ٹی اے کی اب تک کی کارکردگی اور اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر اضلاع کے بلڈ بینک مالکان کو سفری مشکلات سے بچانے اور ان کی آسانی کے لئے رجسٹریشن کی سہولت ضلع کی سطح پر فراہم کی جائے گی۔