فلیٹ پر قبضے کیخلاف خود سوزی کی دھمکی

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) خیرپور کے رہائشی غلام نبی سیال نے بیوی اور اپنے بچوں کے ہمراہ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں علاقے کے ایک بااثر شخص کیساتھ موٹر سائیکل کا کاروبار کرتا تھا

کاروبار میں نقصان کے بعد میرے کاروباری پاٹنر نے ہمارے فلیٹ پر قبضہ کرلیا اور اب ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، بصورت دیگر میں بیوی بچوں سمیت خود سوزی کرلوں گا، امتیاز سیال نے مزید کہا کہ بااثر شخص ہمارے ساتھ سراسر زیادتیاں کر رہا ہے۔