مظفر آباد (جیوڈیسک) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دیوار گرنے سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
مظفرآباد میں نوسیری کے مقام پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی زیر تعمیر دیوار اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو رضاکاروں نے فوری طور پر ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کا کام شروع کر دیا۔ ملبے سے 6 مزدوروں کی لاشیں اور 20 سے زائد زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سے 3 کا تعلق چین سے ہے۔
واضح رہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر اگلے برس مکمل ہو گی اور اس سے 969 میگا واٹ بجلی ملے گی۔