سول ملٹری تعلقات میں یکجہتی سے ہی دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالا جا سکتا ہے، چودھری نثار

Chaudary Nisar

Chaudary Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں یکجہتی ہوگی تو دہشتگردوں پر مضبوط ہاتھ ڈال سکیں گے، آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو شہروں میں لانے کی درخواست کی ہے۔

کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں کے ساتھ کام سے روکنے کی سفارش آئی ہے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق کے سوا کسی صوبے نے آرٹیکل 245 کی ریکوزیشن نہیں دی، صوبوں نے ریکوزیشن نہ دی تو فوج واپس بلا لیں گے۔

غیر قانونی سمیں بلاک کرنے میں مشکلات ہیں۔ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے 5 ہزار جوانوں کی فورس قائم کی جائے گی۔ پابندی لگنے کے بعد کوئی جماعت دوسرے نام سے کام شروع کر دیتی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف ملک میں 10 ہزار فوجی لڑ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولیس دہشتگردی سے نمٹ سکتی ہے نہ اس کے پاس جدید اسلحہ ہے۔