پشاور: پولیس، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد گرفتار

Police

Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پشتخرہ، شہید آباد اور رنگ روڈ کے اطراف میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور لوگوں کے کوائف چیک کئے گئے۔ آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

اے ایس پی حیات آباد رانا عمر کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ مشکوک افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، زیر حراست افراد کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔