جماعت اسلامی کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں ریلی

Jamaat e Islami Rally

Jamaat e Islami Rally

سرگودھا (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ریلی نکالی گئی اور شہداء پشاور کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ریلی مولا بخش ہسپتال سے نوری گیٹ تک نکالی گئی اور ریلی کے شرکاء معصوم شہیدوں کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

ریلی کی قیادت امیر ضلع زبیر گوندل نے کی جاوید چیمہ ملک محمود اعوان، ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر فاروق پروفیسر خالد اور ناظم فاروق حسن سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ زبیر گوندل نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے آخر میں معصوم بچوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔