72 ویں پنجاب گیمز مارچ میں منعقد کرانے کی تیاریاں شروع

Punjab Olympic Association

Punjab Olympic Association

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 72 ویں پنجاب گیمز مارچ میں کرانے پر غور شروع کر دیا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر دس جنوری سے شروع ہونے والی پنجاب گیمز کو ملتوی کر دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گیمز کو اب مارچ میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ سیکورٹی کے ساتھ میدان اور دیگر انفراسٹرکچر کا نہ ملنا بھی گیمز کی تاخیر کی وجہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے پنجاب سپورٹس بورڈ کو میدان اور دیگر سہولیات کے لئے ساٹھ خطوط لکھے ہیں لیکن بورڈ نے ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عہدیداران نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کا وقت مانگا جس میں مسائل بارے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔