دورہ نیوزی لینڈ، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

Pakistan Cricket Board

Pakistan Cricket Board

لاہور (جیوڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چند روز میں ممکنہ کھلاڑیوں کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ہوسکتا ہے۔

قومی ٹیم،، ورلڈ کپ سے پہلے اکتیس جنوری اور تین فرورری کو نیوزی لینڈ میں کیویز کے خلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔۔

پی سی بی نے آٹھ جنوری سے پہلے پندرہ رکنی سکواڈ آئی سی سی کے حوالے کرنا ہے ،،،ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیئے ایک اضافی کھلاڑی کے ساتھ سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔