لندن (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کر کے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے اب تک 10 ارب روپے مالیت کے جعلی سیلز ٹیکس ری فنڈ کیسز پکڑے گئے ہیں۔
ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں ترمیم کا مسودہ رواں ماہ اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ ایس آر اوز کے اجراء پر پابندی کیلئے مارچ میں قانون سازی کا امکان ہے۔
بجلی پر سبسڈی کم کر کے نیا ٹیرف فروری میں جاری کیا جائے گا۔ گیس ٹیرف جنوری سے لاگو کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری دسمبر 2015 تک کر دی جائے گی۔