پیرمحل (جیو اردو) سردی کی شدید لہر اور دھند کے باعث کاروبار زندگی معطل لوگ گھروں میں دبک کر رہ گے سرکاری دفاتر میں حاضری کم ٹھنڈ لگنے کے باعث درجنوں افراد اور بچے ہسپتالوں میں پہنچ گئے ڈاکٹروں کی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق پیرمحل شہر و گردو نواح میں گذشتہ 3 روز سے سردی کی شدید لہر جاری ہے۔
جبکہ شدید دھند کے باعث آمد ورفت اور دیگر کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں شدید سردی کے باعث بازار سنسنان جبکہ چائے اور خشک میوہ جات کی دوکانوں پر رش بڑھ گیا ہے شدید دھند سے خریداری اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کیلئے آنے والے بھی گھروں میں دبک کر رہ گئے ہیں۔
جبکہ سکولوں اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم ہو گئی ہے شدید سردی سے روزانہ درجنوں افراد جن میں بوڑھوں اور بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے ٹھنڈ لگنے سے بیمار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گے ہیں ڈاکٹروں نے شہریوں کو سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کے استعمال، چائے،قہوہ اور خشک میوہ جات کا زیادہ سے زیادہ استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔