پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود روز مرہ اشیاء میں کمی نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔اشرف قریشی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اشرف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فائدہ عوام کو نہیں بلکہ حکمرانوں کو پہنچ رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود روز مرہ اشیاء خصوصاً ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عوام کو تحفظ دینے اور مہنگائی سے نجات دلا نے میں ناکام حکمران اپنے حکمرانی کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فی الفور مستعفی ہو جائیں تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کو تھر میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

عوام مہنگائی، کرپشن اور روز مرہ مسائل کی وجہ سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور حکمراں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ اگر حکمرانوں نے عوام سے اپنی عدم توجہی کی پالیسی تبدیل نہ کی تو تحریک انصاف حکمرانوں کے خلاف بھر پور احتجاج کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے گی۔