وزیرآباد: آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، بچے اور خواتین گھروں میں دبک کررہ گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں کے علاقوں ونجووالی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے۔

شہریوں کے مطابق گلی محلوں میں آوارہ گھومنے والے کتے آتے جاتے شہریوں پر بھونکنے کے علاوہ اکثر اوقات کاٹ لیتے ہیں۔

آوارہ کتوں کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نہیں نکلتے جبکہ نمازیوں کے فجر اور عشاء کے اوقات میں ان کتوں کی وجہ سے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہل علاقہ نے ٹائون میونسپل انتظامیہ،دیگر حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔