مشرف حملہ کیس، سزائے موت کا قیدی پشاور جیل منتقل

Peshawar Central Jail

Peshawar Central Jail

ہری پور (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث سزائے موت کے قیدی نیاز کو پشاور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث سزائے موت پانے والا مجرم نیاز کو ہری پور کی جیل سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مجرم کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا گیا، مجرم کو اڑتالیس گھنٹے میں پشاور جیل میں پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔