پشاور میں دہشت گردی کی سفاکیت اور بربریت انسانیت بھی شرما گئی: رانا گلزار احمد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (پ ر) پشاور میں دہشت گردی کی سفاکیت اور بربریت انسانیت بھی شرما گئی ‘بے گناہ اور معصوم طالب علموں کا کھلا قتل درندگی اور حیوانیت ہے’ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ اور لواحقین کے غم میں برا بر کی شریک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب سٹی صدر رانا گلزار احمد نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا دہشت گرد ملک وقوم اور انسانیت کے دشمن۔ان کے عزائم کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے مٹھی بھر دہشت گردوں کو اٹھارہ کروڑ عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن کامیابیوں اور کامرانیوں کی جانب گامزن ہے دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے والے ہیں پشاور کے اسکول میں 145 بچوں اور اساتذہ کی شہادت رنگ لائے گی ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اسلام کے نام پر دہشت گردی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے اسلام امن رواداری اور مساوات کا دین ہے دہشت گردی کا اسلام سے دور دور تک تعلق نہیں۔

اسلام میں جانوروں اور غیر مسلموں کے حقوق کے تخفظ کی ضمانت دی گئی ہے بے گناہوں کو مارنا کہاں کا اسلام ہے یہ لوگ دین دشمن اور اسلام دشمن ہیں ان کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔