دہشتگردی کیخلاف لولے لنگڑے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں، نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا دوسرا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا سانحہ پشاور کے بعد تمام شرکاء ایک پیج پر تھے۔ تمام پارلیمانی رہنماؤں کو بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا آج پاکستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ دہشتگردی کینسر ہے جس کا علاج ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کی ذمہ داری میرے اور آپ کے کاندھوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لولے لنگڑے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا دہشت گردوں کے ہاتھوں میں بندوق ہے۔ انھیں نہ تو کسی دستور اور نہ ہی کسی قانون کی پرواہ ہے۔

ہم نے مذاکرات کے ذریعے یہ معاملہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ایسا نہیں ہوگا کہ دہشتگرد جو چاہیں کر گزریں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے معصوم بچوں کے قاتلوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔