وٹیکن سٹی (جیوڈیسک) کرسمس کی خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا دنیا کو اس وقت محبت اور گرم جوشی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا لوگ اپنے دل و دماغ کھلے رکھیں اور دوسروں کے ساتھ بھلائی سے پیش آئیں۔ پوپ فرانسس نے کہا آج کے دن اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے اچھائی سے پیش آئیں۔
سینٹ پیٹر چرچ میں ہونے والی تقریب میں مسیحی برادری نے کرسمس کی رسومات کے ساتھ شمعیں بھی روشن کیں۔