خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے گی: خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم بھی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں میں صرف دہشتگردی کے مقدمات چلیں گے۔ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسپیشل ٹرائل کورٹس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونگی۔

حکومت اور فوج نے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اب تمام وسائل دہشت گردی کے خاتمے کیلئے استعمال کرے۔

دہشتگرد ایک دہائی سے عوام پر کاری ضرب لگاتے آ رہے ہیں۔ سفارشات پر ٹائم فریم کے دوران عمل ہونا چاہیے۔