لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو عوامی حقوق کیلئے دمادم مست قلندر سے گریز نہیں کیا جائیگا حکمران ناکامیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں گیس کے بحران میں دن بدن اضافہ حکمرانوں کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے
تحریک انصاف بطور اپوزیشن سیاسی جماعت ہر سطح پر عوامی حقوق کا تحفظ کریگی، لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس پلڈاٹ کے سروے نے نواز لیگ کی جمہوریت نوازی کا پول کھول دیا ہے اب سرکاری سطح پر اس سروے کی تشہیر اس لیے نہیں کی گئی کہ نواز لیگ کے 32 فیصد کے مقابلے میں تحریک انصاف 49 فیصد کے گراف کی حامل ہے
پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس، ملک اعظم، نذیر چوہان، نور خان بھابھہ، شبیر سیال، عثمان سعید بسرا نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔