میانوالی، سوا کلو ہیروئن برآمد ہونے پر منشیات فروش گرفتار

Heroin

Heroin

میانوالی (جیوڈیسک) منشیات فروش سے سوا کلو ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے سلسلہ میں بلال مسجد کے قریب موجود داؤد خیل پولیس نے اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فرو ش ثناء اﷲ خان شریف خیل بھاری مقدار میں منشیات رکھ کر اپنے گھر کے قریب فروخت کررہا ہے۔

پولیس کے پہنچتے ہی ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جسے قابو کرکے اس کے پاس موجود شاپر کی تلاشی لینے پر ایک کلو 250 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے قبضہ میں لے کر پولیس نے گرفتار ملزم ثناء اللہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔