عراق : خودکش حملے میں 33 افراد ہلاک، 55 زخمی ہو گئے

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں خودکش حملے کے نتیجے میں 33 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 55 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ مدائن کے علاقے میں ہوا، حکومت کے حامی جنگجو تنخواہ لینے کیلئے بینک کے باہر قطار بنائے کھڑے تھے کہ حملہ آور نے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی تھی، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر جنگجو ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔