کراچی : تین مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

کلفٹن میں بوٹ بیسن کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم کے دو واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے، جن کی فوری شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ مائی کلاچی روڈ پر امریکی سفارتخانے کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبادت شاہ اور اصبر جبکہ زخمی کی شناخت زمان الحق کے نام سے ہوئی، ہلاک ہونے والے کی لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔