کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بابا ئے قوم کے 138 ویں یوم ولاوت کے سلسلے میں مزار قائد میں گارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات کے حوالے سے مزار قائد کے اطراف میں سیکیوریٹی کے سخت انتظآمات کئے گئے ہیں مزار قائد کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر معمور ہیں۔
اس موقع پر پا کستان ملیٹری اکیڈمی کاکول کے 84 افراد پر مشتمل دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹ فرائض یہ انجام دے رہے تھے۔ میجر جنرل ندیم رضا کمانڈنٹ پاکستان ملیٹری اکیڈمی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔