اہم منصوبوں پر غیر ملکیوں کی حفاظت خصوصی فورس کے سپرد

Special Force

Special Force

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب میں مختلف اہم بڑے منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کی ذمے داری اگلے ہفتے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) سنبھال لے گا۔

انویسٹی گیشن سیل کو بتایا کہ پنجاب پولیس سے منسلک ایس پی یو صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 10 اہم منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے قائم کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس یونٹ کے قیام سے غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوگا اور وہ بلاخوف و خطر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

پہلے مرحلے میں ایس پی یو گوجرانوالہ میں نندی پور پاور پروجیکٹ اور فیصل آباد، میانوالی میں 2 منصوبوں پرکام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالے گا۔

قبل ازیں ان غیر ملکیوں کی حفاظت کے فرائض نجی سیکیورٹی ایجنسیوں کے ذمے تھی اور پنجاب پولیس صرف معاونت کرتی تھی، دوسرے مرحلے میں ایس پی یو قومی ترقی کے 7 دوسرے منصوبوں پرکام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالے گا، اس یونٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلیے ایلیٹ پولیس فورس کے تقریباً 2600 اہلکار شامل کیے گئے ہیں۔