نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی ریاست Louisiana کے شاپنگ مال میں ایک شخص کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب Gretna شہر کے مقامی شاپنگ سینٹر میں لوگ کرسمس کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اچانک کاؤنٹر پر کھڑے 24 سالہ جیمز پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
فائرنگ سے مال میں افراتفری پھیل گئی اور شاپنگ مال کو فوری خالی کرو الیا گیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔