لاہور دھند : بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 26 پروازیں تاخیر کا شکار

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور گردونواح میں آج بھی دھند کا راج ہے۔ بیرون ملک سےآنے اور جانے والی کل 26پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح اندرون ملک سے آنے اور جانے والی کل 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ 7 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

لاہور ایئر پورٹ اِن دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دھند سے پروازوں کا آپریشن بھی شدید متاثر ہے۔ آج بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 13 ، 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ 2،2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح اندرون ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ اندرون ملک سے آنے والی 5 پروازیں اور اندرون ملک جانے والی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اسی طرح اندرون ملک سے لاہور آنے والی 3پروازیں جبکہ لاہور سے اندرون ملک جانے والی 4 پروازیں منسوخ کرن پڑی ہیں۔