دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

کوئٹہ (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مٹھی بھر عسکریت پسندوں نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے تاہم پوری قوم دہشتگرددوں کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

کوئٹہ میں ہولی روزی چرش میں کرسمس تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کرسمس کی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے، پاکستان کے عوام امن و سلامتی پر یقین رکھتے ہیں جب کہ مٹھی بھر دہشتگردوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے تاہم پوری قوم مل کر ان کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور وہ بلاتفریق کر فرد کو نشانہ بناتے ہیں، پشاور اور کوٹ رادھا کشن میں مسیحی برادری کو نشانہ بنایا جانا افسوسناک ہے تاہم حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

صد ممنون حسین نے کہا کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ اتنا ہی درد ناک ہے جتنا پشاور چرچ پر حملہ لیکن حکومت دہشتگردوں کو بھرپور جواب دے گی کیوں کہ خوشحال اور پرامن پاکستان ہماری منزل ہے۔